بنگلا دیش میں ہونے والے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے سلسلے میں قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ نے ڈھاکا میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے.

بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی کھلاڑیوں کی آج میرپور اکیڈمی میں بھرپور ٹریننگ جاری ہے، تین گھنٹے تک جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن کا آغاز فیلڈنگ ڈرلز سے ہوا۔ فیلڈنگ سیشن کے بعد کھلاڑی نیٹ سیشن میں شرکت کریں گے۔

وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان کو آج آرام دیا گیا ہے، وہ ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کررہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY