ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس آج

0
118

امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی فوج کے جرنیلوں کی دھمکیوں کے بعد قومی اسمبلی کے ارکان آج پہلی بار ایک چھت کے نیچے جمع ہوں گے۔ اجلاس میں امریکی صدر کے خطاب پر گرما گرما بحث کا امکان ہے۔
امید کی جارہی ہے کہ امریکی دھمکیوں کے بعد سیاسی قیادت مشترکہ حکمت عملی پر متفق ہوجائے گی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے پہلے مسلم لیگ ن ، اس کی اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں کے الگ الگ اجلاس ہوں گے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی بیٹھک آج شام ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکی صدر کے بیان سے پیداہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا ۔
قومی سلامتی ڈویژن کی جانب سے اجلاس کو ملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دیے جانے کا بھی امکان ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پہلے ہی واضح کردیا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل صرف سیاسی ہے،امریکی صدر کی نئی افغان پالیسی کا نتیجہ ناکامی ہوگی ۔
اجلاس میں ریو ینیو ڈویژ ن کی جانب سے ملک میں ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے کی پا لیسی پر بریفنگ دی جا ئے گی جبکہ ٹیکس وصولی کے نئے ا ہداف اور اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں سے آ گاہ کیا جا ئے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY