جعلی اکاؤنٹس کیس: پہلا نیب ریفرنس سماعت کیلئے مقرر، ملزمان کی طلبی

0
644

جعلی اکاؤنٹس کیس کا پہلا نیب ریفرنس باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر ہوگیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے تمام ملزمان کی طلبی کے سمن جاری کر دیئے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس کیس کا پہلا ٹرائل شروع کیا۔ عدالت نے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید، یونس قدوائی سمیت تمام ملزمان کو 19 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان میں کے ایم سی کے 4 سابق اور 4 موجودہ افسران بھی شامل ہیں۔ نیب کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان نے لائبریری اور مندر کے پلاٹ غیر قانونی الاٹ کیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY