چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کیسز کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس منتقلی،نوٹیفیکیشن جاری

0
829

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیسز کی سماعت کی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد منتقلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن چیف کمشنر آفس سے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آج 8 کیسز کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں ہو گی۔

جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تھانہ ترنول اور تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج 2، 2 مقدمات کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہو گی۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تھانہ کراچی کمپنی، کوہسار، رمنا اور سیکریٹریٹ میں درج 1، 1 مقدمےکی سماعت بھی جوڈیشل کمپلیکس میں ہو گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں آج چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 11 کیسز سماعت کے لیے مقرر ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج پیش ہوں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے خلاف 3 کیسز انسداد ِدہشت گردی کی عدالت میں بھی مقرر ہیں۔

نعیم پنجوتھا نے کیا کہا؟
دوسری جانب ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کے نامزد اٹارنی نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ جائیں گے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اسلام آباد میں درج مختلف مقدمات پر ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

نعیم پنجوتھا کا مزید کہنا ہے کہ اے ٹی سی اور دیگر مقدمات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل کمپلیکس بھی جائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی تقریباً 20 مقدمات میں آج اسلام آباد کی مختلف عدالتوں میں پیش ہوں گے۔

……………………………

سابق وزیراعظم عمران خان کی کل عدالتی پیشی کی جگہ تبدیل کردی گئی۔

توشہ خانہ کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کردی گئی اور اب ان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایف ایٹ کچہری میں نہیں ہوگی۔

عمران خان کل ایف ایٹ کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی11 پیش ہوں گے۔

چیف کمشنر نے اختیارات استعمال کرکےکچہری سے کمرہ عدالت جوڈیشل کمپلیکس شفٹ کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورٹ نمبر ایک جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صرف ایک مرتبہ کیلئے کیس کی سماعت کی جگہ منتقل کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے ایف ایٹ عدالتوں کو سماعت کیلئے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY