عمران خان میرا مشورہ مانے تو استعفی دے اور گھر جائے: آصف زرداری

0
689

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان میرا مشورہ مانے تو استعفی دے اور گھر جائے، انھوں نے کیسے کہا ملک مستحکم ہو گیا، کیا لوگوں کی تنخواہیں بڑھ گئی ہیں، میرے دور میں تو سب کی تنخواہیں بڑھتی تھیں۔

سابق صدر آصف زرداری نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ بجٹ کی منظوری کا انحصار اختر مینگل پر ہے وہ کدھر بیٹھتے ہیں۔ عمران خان کچھ بھی کہتے رہتے ہیں،انھوں نے پہلے کہا کہ وہ خود کو گولی مار لیں گے سیاست میں نہیں جائیں گے. پھر کہا خودکشی کر لوں گا آئی ایم ایف نہیں جاوں گا۔ عمران خان اگر میرا مشورہ مانے تو استعفیٰ دے اور گھر جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان 1947 سے کمیشن نہیں بنانا چاہتے تو 20 سال کا تو بنائیں، پرانی پگڑیاں نہیں اچھالنا چاہتے تو مشرف دور سے شروع کریں۔ سابق صدر کی گفتگو کے بعد نیب ٹیم انھیں واپس نیب ہیڈکوارٹر کی جانب لے کر روانہ ہو گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY