فرانسیسی دارالحکومت میں ایفل ٹاور اور اس کے گردونواح کو بم کے خطرے کے بعد احتیاطی طور پرخالی کرالیا گیا.

فرانسسی ذرائع کے مطابق تحقیقات کی گئیں تو پتہ چلا کہ یہ اطلاع جھوٹ پر مبنی تھی ۔ بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے نامعلوم فرد کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

ایفل ٹاور کے بارے میں کچھ حقائق کب اور کیسے بنا؟

ایفل برج لوہے سے بنے ایک برج کا نام ہے جو فرانس کے شہر پیرس میں دریائے سین کے کنارے واقع ہے۔ اس کا نام اس کو ڈیزائن کرنے والے گستاف ایفل پر رکھا گیا ہے۔ پیرس کا یہ سب سے اونچا برج دنیا میں سب سے زیادہ پہچانی جانے والی یادگار ہے اس کی بلندی 1063 فٹ / 324 میٹر ہے۔ اسے 1889ء میں مکمل کیا گیا۔ یہ جب سے بنا ہے اسے 200،000،000 لوگ دیکھ چکے ہیں اس لحاظ سے یہ دنیا کی ایک ایسی جگہ ہے جہاں سب سے زيادہ سیاح آچکے ہيں۔ اس کا وزن 7300 ٹن ہے۔

اس میں 1660 سیڑھیاں ہیں۔ اوپر جانے کے لیے لفٹ بھی موجود ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY