کلاسیکل گلوکار استاد فتح علی خان انتقال کرگئے

0
362

نامور کلاسیکل گلو کار استاد فتح علی خان بدھ کی شام اسلام آباد میں انتقال کر گئے

مرحوم استادامانت علی خان اور حامد علی خان کے بھائی اور اسد امانت علی خان کے چچا تھے،

استاد فتح علی خان کا انتقال اسلام آباد میں ہوا جن کی میت اسلام آباد سے لاہور تدفین کے لیے لائی گئی جہاں آج مومن پورے کے قبرستان میں دفن کیا جاءے گا

وہ کچھ عرصے سے دل اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔استاد فتح علی خان کو سنہ 1969 میں تمغہ حسنِ کارکردگی سے نوازا گیا۔

استاد فتح علی خان پاکستان کے علاوہ، امریکی، انڈیا، کینیڈا، سوئٹزرلینڈ، جرمنی، اٹلی، فرانس، ناروے، افغانستان، نیپال میں بھی کافی مشہور تھے

SHARE

LEAVE A REPLY