شہبازشریف کا چئیرمین پی اےسی کےعہدے سےمستعفی نہ ہونےکا فیصلہ

0
618

شہباز شریف کے چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے دستبرداری کے معاملے پر نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق ن لیگ کے صدر نے عہدے پر برقرار رہتے ہوئے استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو ن لیگ نے فیصلے سے متعلق آگاہ نہیں کیا۔ چئیرمین پیپلز پارٹی، خورشید شاہ، ن لیگ اور حکومت کے درمیان ہونے والی بات چیت سے بےخبر ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو نے تحفظات ن لیگ تک پہنچا دیئے، جس کے بعد ن لیگ میں استعفے سے متعلق فیصلہ واپس لینے پر مشاورت شروع ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ بلاول کی حمایت کےبغیر ن لیگ نیا چیئرمین منتخب نہیں کرا سکے گی جس کے باعث شہبازشریف کی وطن واپسی تک معاملہ التوا میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY