ایکروبیٹکس ایک ایسا کھیل ہے جس میں کھلاڑی رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کیے اپنے جسم کا توازن اور قابو برقرار رکھتے ہوئے مختلف کرتب کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
یہ وڈیو بھی ایک ایسے ہی چینی نوجوان کھلاڑی کی ہے جس نے کیوبا میں جاری سرکس کے دوران انتہائی مہارت سے کرسیاں ایک دوسرے پر ترتیب سے رکھتے ہوئے اپنا جسمانی توازن برقرار رکھا اورشاندار اسٹنٹس پیش کئے ۔
اس نوجوان کرسیوں کے کئی فٹ اونچے مینار پر ایسے حیرت انگیز ایکر و بیٹکس کا مظاہر ہ کیاکہ شائقین حیران رہ گئے اور دا دئیے بغیر نہ رہ پائے۔













