امریکی پوپ اسٹار آریانا گرانڈے نے گزشتہ روز مانچسٹر میں منعقد ہونے والے یادگاری کنسرٹ میں شرکت کی جس کا مقصد 22 مئی کو ہونے والے خودکش بم دھماکے کے متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنا تھا۔ وہ دھماکا آریانا گرانڈے ہی کے کنسرٹ کے بعد ہوا تھا۔
گزشتہ روز منعقد ہونے والے ’’وَن لوو مانچسٹر‘‘ نامی کنسرٹ میں گرانڈے کے ساتھ دنیا کے کئی دیگر نامور پوپ اسٹار نے بھی پرفارم کیا جس میں جسٹن بیبر، مِلی سائرس، کیٹی پیری، روبی ولیمز، ٹیک دیٹ، لیئم گیلیگر اور لٹل مِکس بھی شامل تھے۔
رواں برس دنیا کے معروف گلوکاروں کا یہ سب سے بڑا اجتماع تھا۔













