آشیانہ اقبال کیس میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے قومی احتساب بیورو( نیب) کی تحقیقات کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔
نیب نے رپورٹ میں شہبازشریف پر تعاون نہ کرنے کا الزام لگایا ہے اور کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے غیر قانونی طور پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا حکم دیا۔
رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ وہ کرپٹ پریکٹس میں ملوث رہے ہیں ، ایک میٹنگ میں انہوں نے شیخ علاو الدین کوپبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبہ مکمل کرنےکاحکم دیا۔
نیب رپورٹ میں سابق ڈی جی ایل ڈی اےاحدچیمہ پربھی کروڑوں روپےکرپشن کے الزامات عائد کئےگئےہیں۔
رپورٹ کے مطابق پیراگون ڈویلپرزکوساڑھے9ارب روپےکا فائدہ پہنچانےکے لئے غیرقانونی اقدامات کئےگئے۔
ڈویلپرزکودی گئی دو ہزارکنال اراضی کی قیمت کا تخمینہ 13 ارب روپے لگایا گیا جبکہ اس کی مارکیٹ ویلیو 23 ارب سےزائد تھی











