اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ لبنان کے ان علاقون سے اپنی بین الاقوامی امن فورس نکال لے جہاں لڑائی جاری ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج اقوامِ متحدہ کو بارہا ان علاقوں سے فوج نکالنے کا کہہ چکی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ زدہ علاقوں میں امن فورس کی موجودگی انہیں دراصل حزب اللہ کا یرغمال بنارہی ہے
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اپنے عوام اور مفادات کے دفاع میں کسی ’ریڈ لائن‘ کی پروا نہیں کریں گے۔
انہوں ںے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مریکہ نے اسرائیل کو ریکارڈ مقدار میں اسلحہ فراہم کیا ہے اور اب اسرائیل میں اپنا میزائل سسٹم لگا کر اپنے فوجیوں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال رہا ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ہم نے حالیہ دنوں میں خطے میں کسی باقاعدہ جنگ کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔
ان کے بقول، ’یہ واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے عوام اور مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے کسی ریڈ لائن کی پروا نہیں کریں گے۔
اسرائیل کی فوج نے جنوبی لبنان میں مزید 21 دیہات خالی کرانے کا حکم جاری کردیا ہے۔
اسرائیل لبنان میں جاری اپنے حملوں میں شدت لا رہا ہے اور اس نے اس سے قبل بھی لبنان کے کئی علاقے خالی کرائے ہیں۔
تازہ ترین حکم میں جنوبی لبنان کے اوالی دریا سے ملحقہ 21 دیہات کو خالی کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔












