بنگلا دیش نے پاکستان کیخلاف 20 اورر میں 5 وکٹ پر 141 سکور بنایا اور پاکستان کو جیت کے کیئے کا ھدف 142دیا
بنگلا دیش کی پہلی وکٹ71 کے مجموعے پر 11 ویں اوور میں گری جب تمیم اقبال ایک مشکل رن لینے کے چکر میں 39 رنزبنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
اننگ کی 14 ویں اوور میں لٹن داس بھی 12 رن بناکر رن آوٹ ہوئے، جبکہ اگلی ہی گیند پر محمد نسیم 43 رنز بناکر شاداب خان کا شکار بنے۔
بنگلا دیش کی چوتھی وکٹ افیف حسین کی تھی وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں حارث رؤف کا پہلا شکار بنے۔
شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں اپنی پہلی وکٹ 7 رنز بنانے والے سومیا سرکار کی حاصل کی۔
اس سے قبل بنگلا دیش نے پاکستان کی خلاف 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔












