بھارتی حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگريس کی جانب سے آج ملکی دارالحکومت ميں احتجاج کيا جا رہا ہے۔ اس احتجاج کی قيادت پارٹی ليڈر سونيا گاندھی کر رہی ہيں۔
یہ احتجاج شہريت سے متعلق حال ہی ميں منظور ہونے والے نئے قانون کی مخالفت ميں ہے۔ بھارتی مسلمان اس نئے قانون کو متنازعہ قرار ديتے ہيں اور اس پر ملک گير سطح پر ہونے والے مظاہروں ميں پوليس کی کارروائی ميں اب تک تيئس افراد ہلاک ہو چکے ہيں۔
وزير اعظم نريندر مودی نے گزشتہ روز اپنی ايک تقرير ميں اس قانون کا بھرپور دفاع کيا۔












