یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین بریگزٹ مذاکرات کا تیسرا مرحلہ ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کے ساتھ شروع ہو گیا ہے۔

یورپی مذاکرات کار مشیل بارنیئر نے کہا کہ برطانیہ کو تمام موضوعات پر اپنے موقف کی وضاحت کرنی چاہیے۔ انہوں نے لندن حکام کی دستاویزات کو نا کافی قرار دیا۔ برطانوی مذاکرات کار ڈیوڈ ڈیوس نے یورپی یونین سے اپنے رویے میں مزید لچک کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

منصوبے کے مطابق بریگزٹ مذاکرات مارچ 2019ء تک جاری رہیں گے۔ مذاکرات کا یہ تیسرا مرحلہ جمعرات تک برسلز میں جاری رہے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY