یورپی پارلیمان نے رومنگ چارجز ختم کرنے کے بعد اب یورپی یونین کے رکن ممالک میں فون کالز کی قیمتوں میں بھی کمی کی منظوری دے دی ہے۔ نئے قانون کے مطابق یورپی یونین کے ایک ملک سے دوسرے ملک فون کال کی زیادہ سے زیادہ قیمت صرف انیس سینٹ فی منٹ ہوگی۔ یہ قانون موبائل اور لینڈ لائن دونوں کے لیے ہوگا جبکہ فی ایس ایم ایس زیادہ سے زیادہ چھ سینٹ وصول کیے جائیں گے۔ یورپی کونسل کی منظوری کے بعد یہ نئے قوانین پندرہ مئی دو ہزار انیس سے نافذ العمل ہو جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY