ملائیشیا کے وزیرِ اعظم محی الدین یاسین نے ملک میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر دارالحکومت کوالالمپور سمیت پانچ ریاستوں میں 14 دن کے لیے محدود لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کا آغاز بدھ سے ہو گا۔

ملائیشیا گزشتہ سال مارچ میں کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت پابندیاں عائد کرنے والے ممالک میں شامل تھا جس سے پہلی لہر کے دوران وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی تاہم ملک کو معاشی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سخت پابندیاں نہ لگائی گئیں تو ملائیشیا میں مئی تک یومیہ کیسز کی تعداد آٹھ ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

پیر کو براہ راست نشر ہونے والے اپنے خطاب میں ملائیشیا کے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہمارے اسپتالوں پر دباؤ بہت بڑھ گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے ملائیشیا میں یومیہ کیس تین ہزار سے تجاوز کر گئے تھے جب کہ مجموعی کیسز ایک لاکھ 38 ہزار جب کہ اس مہلک وائرس سے 555 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY