ترکی نے بری،بحری اورفضائی افواج کے کمانڈرز کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیاہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق تینوں مسلح افواج کے سربراہان تبدیل کرنے کا فیصلہ ترکی کی سپریم ملٹری کونسل نےکیا۔ سپریم ملٹری کونسل کی صدارت ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کی۔
معلوم ہوا ہے کہ تینوں مسلح افواج کےکمانڈرزکی تبدیلی کےفیصلےکی توثیق ترک صدر طیب اردوان کرینگے۔ترکی کی سپریم ملٹری کونسل میں بحری، بری اور فضائی افواج کے کمانڈرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہر ماہ اگست میں منعقد ہونے والے سپریم ملٹری کونسل اجلاس کی صدارت ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کی، اب اس فیصلے کی توثیق ترک صدر رجب طیب اردوان کے زیر صدارت اجلاس میں کی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY