امریکی وزارت انصاف نے ایرانی ٹیلی وژن چینل سے وابستہ اینکر مرضیہ ہاشمی کی گرفتاری کی پہلی مرتبہ تصدیق کی ہے۔ اس خاتون کو جمعہ اٹھارہ جنوری کو وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں ایف بی آئی نے بعض شہادتیں بھی پیش کی تھیں۔ امریکی نژاد ایرانی ٹیلی وژن اینکر کو اب تک دو مرتبہ عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔
اس اینکر پرسن کی رہائی کا امکان گرینڈ جیوری کی جانب سے امریکی فوجداری قوانین کی سرزد کی گئی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے بعد ممکن ہے۔ اس خاتون کی گرفتاری امریکی خفیہ ادارے کے ایک سربمہر تفتیشی عمل کے دوران کی گئی ہے۔ مرضیہ ہاشمی ایک انگریزی زبان کے ایرانی ٹیلی وژن چینل سے وابستہ ہیں۔











