لندن سید کوثر کاظمی .میٹرو پولیٹن پولیس اور انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ برطانیہ کی مشترکہ کاروائی میں
لندن بریج حملے کی منصوبہ بندی میں شریک ھونے کے شک میں بارکنگ سے 19 سالہ شخص گرفتار کر کے ساؤتھ لندن پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا
دوسری طرف لندن پولیس نے برج حملوں میں ملوث دہشت گردوں سے برآمد ہونے والی خودکش بیلٹس کی تصاویر جاری کردی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے لندن برج حملہ آوروں کی نقلی خودکش بیلٹس کی تصاویر جاری کر دی ہیں
ملہ آوروں نے خود کش بیلٹ کا تاثر دینے کیلئے تین پانی کی بوتلوں پر کور چڑھا کر جسم پر باندھ رکھا تھا۔ برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو جب ہلاک کیا گیا تو جعلی خودکش بیلٹس ان کے جسم پر بندھے تھے
تفتیشی افسرڈین ہیڈن کے مطابق دہشت گردوں کی زیادہ سے زیادہ خوف پھیلانے کی اس طرح کی جعل سازی آج تک نہیں دیکھی













