یورپی یونین نے مقبوضہ کشمیر سے فوری طور پر کرفیو ہٹانے اور سختیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے، یورپی کمیشن کے صدر ڈیٹمار کرسلر نےکہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔
یورپی کمیشن کے صدر ڈیٹمار کرسلر نے کشمیر کونسل یورپ کے صدر علی رضا سید کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کو کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔ اتحاد نے فریقین سے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر فوری طورپر سیاسی مذاکرات کا آغاز کریں جبکہ بھارت سے کہاہے کہ وہ مقبوضہ وادی سے فوری طور پر کرفیو اور سختیاں ختم کرے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔ بھارت اور پاکستان کشمیر تنازعے پر مذاکرات کریں اور بات چیت میں کشمیریوں کو ضرور شامل کیاجائے












