فرانس میں پیلی جیکٹوں والے مظاہرین نے بعض مقامات پر پابندیوں کے باوجود حکومت مخالف احتجاج کیا۔ یہ احتجاج گزشتہ بیس ہفتوں سے جاری ہے۔

دوسری جانب ان مظاہرین میں شامل بہت سے افراد دکانوں اور بینکوں کو آگ لگا رہے ہیں۔ پیلی جیکٹوں والے مظاہرین گزشتہ برس نومبر سے ہفتہ وار بنیادوں پر پیرس کے مختلف مقامات پر جمع ہوتے ہیں۔

ان مظاہروں کا آغاز فرانس میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہوا تھا جب کہ بعد میں یہ مظاہرے حکومت کے خلاف ’بغاوت‘ کا روپ دھارتے چلے گئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY