زاہد حامد کے استعفے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ زاہد حامد کے استعفے پرمسلم لیگ ن میں شدید اختلاف رائے تھا۔شہباز شریف نے وفاقی وزیر کو قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی سینئرقیادت کے اہم ارکان زاہد حامد کے استعفے کے حق میں نہیں تھی۔

اجلاس میں طےپایا تھا کہ ظفرالحق رپورٹ کے مطابق 2 وزراء استعفیٰ دیں گے۔

اسلام آباد میں گزشتہ رات ہونے والے اجلاس میں شہباز شریف نے وفاقی وزیر زاہد حامد کو ملکی مفاد میں استعفےپرقائل کیا،جبکہ اس موقع پر پارٹی کےبعض سینئر ارکان کا خیال تھا کہ زاہد حامد کااستعفیٰ حکومت کو نیچے دکھانے کے مترادف ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY