سری نگر کی جامع مسجد میں آج بھی نماز جمعہ ادا نہ کرنے دی گئی،تمام دروازوں پر تالے لگا دیئے گئے ،مظاہرین سے خطاب سے روکنے کیلئے میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کردیا گیا۔

قابض فورسز نے سری نگر کی جامع مسجد تک جانے والے تمام راستے بھی خاردار تاریں لگا کر بند کردیئے ،لوگوں کے ایک مقام پر جمع ہونے سے روکنے کیلئے کرفیو لگا یا گیا،میر واعظ عمر فاروق کوبھی گھر میں نظر بند کردیاگیا۔

دوسری جانب سوپور میں نماز جمعہ کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی ،احتجاجی مارچ کو روکنے کیلئے قابض فورسز نے اسموک شیلنگ کی ،کشمیری نوجوان ، سید صلاح الدین کو امریکا کی جانب سے دہشت گرد قرار دینے کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY