اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ اسٹیل ملزریفرنس پر نواز شریف کی اپیل کی سماعت 19 جون تک ملتوی ہوگئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ سٹیل ملزریفرنس پر نواز شریف کی اپیل کی سماعت جسٹس عامر فاروق اورجسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے کی۔
نواز شریف کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے، کیس سےمتعلق ریکارڈ کی پیپربکس مکمل نہ ہونے کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔
نوازشریف کےوکیل خواجہ حارث نے استدعا کی کہ رمضان المبارک کے بعد کی کوئی تاریخ رکھ لیں، جس کے بعد العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل پرسماعت 19 جون تک ملتوی کردی گئی ہے۔













