مہنگائی میں اضافے کی شرح 56 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی

0
1019

مہنگائی میں اضافے کی شرح چھپن ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی، اضافے کی بڑی وجہ روپے کی قدرمیں کمی ہے، گزشتہ سال فروری میں مہنگائی 3 اعشاریہ 8 فیصد تھی۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی شرح چار سال چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔ فروری میں افراط زر کی شرح آٹھ اعشاریہ دو فیصد رہی۔

ادارے شماریات کے مطابق گزشتہ سال فروری میں مہنگائی کی شرح تین اعشاریہ آٹھ فیصد تھی۔

ماہرین کے مطابق مہنگائی میں اضافے کی سب سےبڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے، دسمبر دوہزار سترہ سے اب تک روپے کی قدر میں پینتس فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں مہنگائی میں اضافے کیا اوسط شرح چھ اعشاریہ چار چھ فیصد رہی، ٹماٹر، مچھلی، دالیں، انڈے،گھی،گندم اور تازہ دودھ کی قیمتوں میں تین سے ایک سو انہتر فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY