پاکستانی سفیر منصور احمد کی حامد کرزئی اور عبد اللہ عبد اللہ سے ملاقات

0
1003

افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے سابق افغان صدر حامد کرزئی اور افغان مفاہمتی کونسل کے چیئر مین عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔

پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کابل میں سابق افغان صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ منصور احمد خان نے کہا کہ ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور پائیدار استحکام سے متعلق تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔

گزشتہ روز طالبان کے سیاسی دفتر کے رکن انس حقانی کی سربراہی میں طالبان کے وفد نے بھی عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی سے اہم ملاقات کی تھی۔ جس کے دوران افغانستان کی موجودہ صورت حال اور عبوری حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان نے پہلی بار ملک کی سیاسی قیادت سے ملاقات کی ہے۔

طالبان کے برتاؤ اور رویے میں لچک کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ سیاسی مفاہمتی عمل کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور افغانستان میں قیام امن کا خواب پورا ہوسکے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY