لندن۔ سید کوثر کاظمی .پی ائی اے کے طیارے سے گرفتار خالد بقا کو آج جمعرات کو ہائی بری کارنر کورٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا .خالد بقا کی گرفتاری کے لیے پی ائی کے طیارے کا رخ لندن ہیتھرو ائیرپورٹ سے ستانسٹیڈ ائیر پورٹ پر موڑا گیا تھا
مسٹر بقا کی چھ اپریل تک ضمانت برقراررہی اور اب وہ 6 اپریل دن 1:30 پہ دوبارہ عدالت میں پیش ہونگے .خالد بقا پر اپنی کار کی انشورنس کرواتے وقت جھوٹ کا الزام ہے۔خالد بقا نے ڈرائیونگ کے دوران ریڈ سگنل کراس کیا تھا اور کار کی انشورنس کرواتے دوران انشورنس کمپنی کو اپنا یہ جرم بتایا نہیں
خالد بقا نے کہا کہ آیندہ میں ڈرائیونگ احتیاط سے کروں گا تا کے میری وجہ سے دوسروں کو مشکلات نہ ہوں جیسے میری چھوٹی سی غلطی سے 6 گھنٹے لوگوں کو جہاز میں بند رکھا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے ہمیشہ برطانیہ سے باہر اتے جاتے ہوۓ روکا جاتا ہے تنگ کیا جاتا ہے
خالد بقا کا کہنا تھا کہ جب مجھے جہاز سے حراست میں لیکر پولیس سٹیشن لیجایا گا اس سے تھوڑی دیر بعد مجھے چھوڑ گیا لیکن جہاز میں مسافروں کو 6 گھنٹے تک روکنا زیادتی ہے













