افغان فورسز نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران افغانستان کے 15صوبوں میں آپریشن کیا ہے جس کے دوران 57دہشت گردہلاک ہوئے ہیں۔
افغان میڈیا کےمطابق افغان فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف 15افغان صوبوں میں زمینی اورفضائی کارروائیاں کی ہیں۔
یہ کارروائیاں کنڑ، ہلمند، بغلان، قندھار، ننگرہار، ہرات، غزنی، بدخشاں، ارزگان، نمروز، پکتیا، فریاب، خوست، سرائےپل اورلوگر میں کی گئیں۔
اس آپریشن کےدوران صوبے فراہ میں دشمن کے ٹھکانوں اور اسلحے کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔












