ایرانی خبر رساں اداروں تسنیم اور پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ بحرین اور کویت میں امریکی تنصبیاب کو میزائل اورڈرون سے نشانہ بنایا، ایرانی نیوی اور ائیر و اسپیس فورس نے مشترکہ طورپر امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملہ ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں کیا گیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی شق 1 کے منافی ہے، خبردار کیا کہ اس کے نتیجے میں تمام سفارتی عمل مکمل طورپر روک دیا جائےگا۔ پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ آئندہ خلاف ورزی کرنے پر زیادہ سخت کارروائی کی جائے گی اور ایران کے خلاف کسی بھی دشمنانہ اقدام کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔













