پاکستان میں بھی ڈرون سے پیزا ڈیلیوری

0
935

پاکستان میں پہلی بار ڈرون کے ذریعے پیزا کی گھر پر ڈیلیوری کا آغاز ہوگیا ۔

ایک معروف کمپنی نے ڈرون کے ذریعے گھر پر پیزا کی ڈیلیوری شروع کی ہے ، کمپنی کی ویب سائٹ پر دو ہفتے پہلے اس سروس کے آغاز کی خوش خبری سنائی گئی تھی ۔

کمپنی نے اس سلسلے میں ایک مقابلے کا بھی اہتمام کیا جس میں جیتنے والے کو پہلی بار ڈرون سسٹم کے ذریعے پیزا ڈیلیور کیا گیا۔

ڈرون سروس کے ذریعے پیزا کی ڈیلیوری کی سہولت پاکستان کے منتخب شہروں میں کمپنی کی منتخب برانچوں میں دستیاب ہے ۔

یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان میں کسی پیزا کمپنی نے ڈرون کے ذریعے پیزا کی ڈیلیوری کا آغاز کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY