احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں سابق ڈی جی ایل ڈی احد چیمہ سمیت 6 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کر دی۔ عدالت نے ملزمان کو 13 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جج نجم الحسن رخصت پر ہونے کے باعث احتساب عدالت کے جج چوہدری منیر نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت کی۔ نیب نے موقف اختیار کیا آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں احد چیمہ نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی، 61 ہزار شہریوں نے درخواستیں جمع کروائی، احد چیمہ نے ملکی خزانے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔

نیب کی جانب سے دائر کیے جانے والا ریفرنس 3 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ہے، ریفرنس میں دیگر ملزموں میں نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق، چیف انجیر ایل ڈی اے اسرار سعید، بلال قدوائی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایل ڈی سی امیتاز حیدر، سابق چیف ایگزیکٹو پی ایل ڈی سی عارف مجید بٹ شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY