پاناما جے آئی ٹی کا اجلاس جوڈیشل کمپلیکس میں شروع ہوگیا ہے۔جس کی صدارت واجد ضیا کر رہے ہے۔ اجلاس میں نیب کی جانب سے بھیجے گئے حدیبیہ پیپر ملز کیس ریکارڈ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

زرائع کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں پاناما جے آئی ٹی کمیٹی کا چھٹا اجلاس جاری ہے جس میں تمام ارکان شریک ہے۔ ارکان آج نیب کی جانب سے بھیجے گئے حدیبیہ پیپر ملز کیس کے ریکارڈ کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کمیٹی کو بھیجے گئے گوشواروں کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی ریکارڈ کے جائزہ کے بعد وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کےلئے سوالنامہ تیار کیا جائے گا ۔ اس بات کا امکان ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم رواں ہفتے وزیراعظم اوران کے بچوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کریں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY