سپریم کورٹ نے پاکپتن اراضی کیس میں نواز شریف سے 2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو بھی 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
پاکپتن اراضی سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے کہا سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کس قانون کے تحت وقف زمین کا نوٹیفکیشن واپس لیا، وقف پراپرٹی کو کیسے بیچ دیا گیا ؟ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ڈسٹرکٹ جج، ہائیکورٹ نے کہہ دیا تھا کہ وقف زمین کا نوٹیفکیشن واپس نہیں ہوسکتا، کس قانون کے تحت وقف زمین کا نوٹیفکیشن واپس لیا گیا ؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہاں اب کام تول کر ہوتا ہے۔












