نئی حلقہ بندی کے ترمیمی بل کی منظوری کیلئےقومی اسمبلی کا اجلاس طلب

0
45

حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 16 نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس میں نئی حلقہ بندیوں کے آئینی ترمیمی بل کی منظوری لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے بروقت انعقاد کی راہ میں بڑی رکاوٹ دور ہو گئی، وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل میں تمام جماعتیں نئی حلقہ بندیوں کے لئے جلد قانون سازی پر متفق ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اور اتحادی ارکان قومی اسمبلی کو اجلاس کے دوران حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے ترمیمی بل کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم کی جلد از جلد سینٹ سے بھی منظوری لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں پر کام کا آغاز کرے گا۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل میں حکومت نے عبوری مردم شماری کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے تحفظات اور شرائط تسلیم کر لیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ حکومت کا مردم شماری ریکارڈ چیک اور تصدیق کرنے کا حق تسلیم کر لیا گیا، ریکارڈ چیکنگ اور تصدیق کا فارمولا تمام صوبوں پر لاگو ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY