امریکی عدالت نےاوباماکیئر ہیلتھ پروگرام غیرآئینی قرار دیدیا، امریکی صدرنے اس خبر کو امریکا کیلئے شاندار قرار دیدیا۔
ٹیکساس میں امریکی فیڈرل جج نے اوباماکیئرہیلتھ پروگرام غیرآئینی قراردیدیا،اوباماکیئرپروگرام کیخلاف متعددریپبلکن اٹارنیز،گورنرزنےمقدمہ دائرکیاتھا۔
امریکی صدرنے خبرپر ردعمل دیتےہوئے کہااوباماکیئرغیرآئینی قراردینےکافیصلہامریکاکیلئےشاندارخبرہے۔
دوسری جانب ڈیموکریٹک رہنمانینسی پلوسی کا کہنا تھا اوباماکیئرکیخلاف فیصلے نے ریپبلکنز کےکھیل کو واضع کردیا۔
انہوں نے کہا کہ اوباماکیئرکیخلاف فیصلہ امریکی عوام کیخلاف ،اور انہیں قابل استطاعت ہیلتھ کیئرتک رسائی کوروکناہے۔ اوباماکیئرکیخلاف فیصلےکےذمہ دارریبلکنزہیں،فوری طورپرفیصلےکیخلاف اپیل کرینگے۔
ڈیموکریٹک رہنماشومار کا کہنا تھا اعلیٰ عدالتوں میں بھی فیصلہ قائم رکھاگیاتویہ امریکی عوام کیلئےڈیزاسٹرہوگا۔












