سوڈان کی عبوری عسکری کونسل کے سربراہ عبدالفتح برہانی کی جانب سے آج ہفتہ 13 اپریل کو اعلان کیا گیا ہے کہ سابق صدر عمرالبشیر کے خلاف مظاہروں کے تناظر میں گرفتار کیے گئے تمام سیاسی قیدی رہا کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے ملک میں انسانی حقوق کی ضمانتوں سے متعلق قوانین کے نفاذ کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ دو برس کے عرصے میں حکومت، ملک کے سویلین نمائندوں کے حوالے کر دی جائے گی۔ تاہم دارالحکومت خرطوم میں واقع فوجی ہیڈکوارٹرز کے ارد گرد ہزاروں مظاہرین جمع ہیں۔ دوسری جانب مختلف اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں فوج کی طرف سے ملکی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لینے کو مسترد کر دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY