امریکا نے عندیہ دے دیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کے خاتمے کی خاطر طاقت کا استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔

اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر نِکی ہیلی کے مطابق البتہ واشنگٹن حکومت اس معاملے پر عالمی سفارتی کوششوں کو ترجیح دے گا۔

شمالی کوریا نے منگل کے دن ہی ایک ایسے نئے میزائل کا تجربہ کیا ہے، جو مبینہ طور پر الاسکا تک مار کر سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک اجلاس میں ہیلی نے اس پیشرفت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شمالی کوریا کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کے لیے ایک نئی قرار داد بھی پیش کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY