پچھلے کچھ ہفتوں سے اس قدر ھنگامی حالات تھے کہ سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کس خبر پر لکھیں کسے چھوڑیں سوچا کچھ دن چپ رہیں دیکھیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے لیکن ہماری اپوزیشن کے اونٹ کی توکروٹ ہے ہی نہیں ۔وہ وہ باتیں سنیں اور مناظر دیکھے کہ لگا کوئی بچہ پالنے میں لیٹا گلکاریاں مار رہا ہے ۔نہ کہیں سنجیدگی دکھائی دی اور نہ ہی کسی کی سوچ میں ملک نظر اآیا ،ایسا لگا کہ ایک روٹی ہے اور دو بلیاں یہ کہانیاں ہم بچپن میں سنتے تھے کہ ایک روٹی تھی دو بلیاں تھیں دونوں روٹی چھیننے کے لئے لڑ رہی تھیں تیسری بلی آئی اور وہ روٹٰی اٹھا کر لے گئی بالکل یہ ہی کیفیت ہمیں اب اپنی سیاسی پارٹیوں کی نظر آتی ہے کہ یہ ساری پارٹیاں مل کر بھی طاقت نہیں بن پا رہیں ۔کیونکہ جب مفادات اپنے اپنے ہوں تو ہانڈی بیچ چوراہے پھوٹ جاتی ہے ۔
ہم یہ نہیں سمجھ پارہے کہ حکومت گرانا اتنا مشکل کیوں ہو رہا ہے بھائی استعفے دو اسمبلی سے حکومت خود ہی گر جائے گی لیکن آپ سب تو عوام کی زندگیوں سے کھیلنے پر مصر ہیں کہ ہم تو جلسے کریں گے ، یہ کیسی عجیب سی بات ہے کہ ملک کو اس وقت سب کی سپورٹ اور مدد کی ضرورت ہے آپ اس کے لئے مصیبتیں کھڑی کریں ۔اختلاف جائز اور اپ کا حق بھی لیکن جب ایک وبا ساری دنیا کو لپیٹ میں لئے ہوئے ہے تو معصوم جانوں سے کھیلنا کہاں تک جائز ہے ؟
یہ حکومت بہت کچھ کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن ہمارا مفاد پرست ٹولا اسے بہت آسان لے رہا ہے ۔ہمیں امید ہے کہ یہ لوگ ملک میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے پر توجہ دیں گے اور انصاف کے حصول کو بھی آسان بنائیںگے۔
ہم جب بھی کسی مقدمے کی سماعت سنتے دیکھتے یا پڑھتے ہیں تو ہمیں یہ ہی کچھ جملے نظر آتے ہیں ،کیسا ہی حساس تکلیف دہ یا اہمیت کا کیس ہو ہمیں سننے کو یہ ہی ملتا ہے کہ کار روائی ملتوی کر دی گئی ،یا دو ہفتے اور کبھی کبھی زیادہ بھی وقت دے دیا گیا ،یا ھائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ۔ہم سمجھتے ہیں کہ عدالتیں بہت مصروف ہیں کیونکہ ہمارے ملک میں جو افرا تفری پھیلائی گئی ہے وہ کسی صورت بھی قابل ستائش یا قابلِ تقلید نہیں ہے ۔ہم نے دنیا کے ہر ملک کی عدالتوں کو عوام سے متعلق قانون سے متعلق مقدمات کو بہت تئزی سے حل ہوتے اور ان پر فیصلے ہوتے دیکھے ہیں اسی وجہ سے ان ملکوں میں ہمارے جیسے کرائم بہت کم ہیں ،ہوتے ضرور ہیں لیکن ان پر فوری توجہ دی جاتی ہے اور ان کی سماعت بھی بہت تیزی سے کی جاتی ہے ،اس کی وجہ سے کرپشن اور دھوکے کے واقعات یا خرد برد کے مقدمات تیزی سے نمٹائے جاتے ہیں ۔اس کا اثر یہ بھی ہوتا ہے کہ سب ہی عدالتوں سے خوف کھاتے ہیں اور غلط کاموں سے بچتے ہیں
لیکن جب پتہ ہو کہ بچ جائیں گے تو پھر ہمتیں بڑھتی ہیں ۔یہ وہ نکتہ ہے جسے ہمارے لوگوں کو اُجاگر کرنا چاہئے اور حکومت اور عدلیہ کو اس بارے میں سوچنے پر مجبور کرنا چاہئے تاکہ ہم بھی انصاف دیکھ سکیں ۔ہم نے تو صرف اپنے اداروں کو تنقید کرنے کے لئے اور انہیں ہر حالت میں کمزور کرنے کے لئے محاز کھولے ہوئے ہیں جو کسی صورت بھی مناسب محسوس نہیں ہوتا ۔
ہمارے اینکرز رپورٹرز اور میڈیا کے کچھ حضرات ہر کام اور ہر بھلائی اور اچھائی کا سہرا دوسرے ممالک کے سر باندھتے نظر آتے ہیں ہمیں دکھ ہوتا ہے کہ ملک کا نام کہیں نہیں ۔سی پیک کا کریڈٹ سارا کا سارا چین کو دیتے ہیں ۔ترقی کی بات کرتے ہیں تو کہتے ہیں اس ملک نے مدد کر دی اس ملک نے مالی امداد کر دی ۔کہیں یہ دیکھنے اور سننے کو نہیں ملتا کہ ہم نے بھی کچھ محنت کی ہے ۔جس طرح ملک میں ایک وبا سے نمٹنے کے لئے فیصلے کئے گئے انہیں بھی دوسروں کی جھولی میں ڈال دیتے اگر سب کچھ الیکٹرانک میڈیا نہ بتا تا رہتا ۔ہم سمجھ نہیں پاتے کہ ہم کب تک اپنے ملک کو اور اس میں موجود ان لوگوں کو رگیدتے رہیں گے جو ملک کے لئے اچھے کام کرنا چاہتے ہیں چاہے حکومت ہو اپوزیشن ہو یا تجارت کرنے والے جب تک ہم اچھے کاموں پر اپنے لوگوں کو خراج نہیں پیش کریں گے ہمتیں نہیں بڑھیں گی ،
ساری دنیا میں پاکستان کی صلاحٰیتوں کو مانا جا رہا ہے لیکن نہیں مانتے تو ہمارے اپنے ۔دکھ یہ ہے کہ کوئی بھی اس طرح نہیں سوچتا کہ جب آپ خود اپنے کو کمزور دکلھائیں گے تو کوئی بھی آپ کو طاقتور نہیں سمجھے گا ، اتنا بڑا کام ہوا کہ پناہ گاہیں بنیں جو ان لوگوں کے لئے جو مزدوری کے لئے دوسرے شہروں میں جاتے اور تکلیف اٹھاتے تھے اب کسی جگہ رات کو سو جاتے ہیں کھانا کھا لیتے ہیں اور مزدوری کے لئے پھر تازہ دم ہو جاتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو سڑکوں پر سونے کو مجبور ہو جاتے تھے لیکن ہم نے اسے کوئی پزیرائی نہیں دی ،اسی طرح کووڈ میں جو مدد کی گئی غریبوں کی ہم نے اسے کچھ نہیں سمجھا ،
کچھ اینکر تو بس بیٹھتے ہی ملک میں بھوک اور غربت سے مرنے والوں کے جنازے پڑھتے نظر آتے ہیں اللہ ہمیں معاف فرمائے اور میرے ملک کو غریبوں کو بھوک سے مرنے سے بچائے ،ایسی ایسی دہائیاں دیتے ہیں کہ بندہ حیران رہ جائے کہ بھائی اگر اتنی مشکل ہے تو عوام کیوں نہیں نکلتی ۔
یہ وہ غریبوں کے ہمدرد ہیں جنہیں شاید کبھی ان کی زندگی میں جھانکنے کا بھی موقعہ نہ ملا ہو ،دوسرا دکھ انہیں ٹماٹر اور چینی مہنگے ہونے کا ہوتا ہے اور ہمیں یہ دکھ ہوتا ہے کہ یہ مسائل ہیں ہمارے ملک کے۔۔ یا یہ ترقی ہوگی کہ ٹماٹر مفت ملنے لگیں اور چینی سستی ہوجائے ؟وہ ممالک جنہیں ہمارے میڈیا والے انتہائی امیر اور ترقی یافتہ بتانے میں پورا پورا پھیپڑوں کا زور لگاتے ہیں اگر وہ یہاں لوگوں کو ڈبے میں سوتا اور ایک ٹرالی پر سامان لئے پھرتا دیکھیں تو شاید انہیں کچھ شرم آئے ۔ اس وقت جس حالت میں یہاں روزگار کی کمی ہوئی ہے لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہوئے ہیں کاش ہمارے لوگ شکر کرنا جانیں اور مفادات کو ایک طرف رکھ کر سچائی کو سامنے لائیں ،
ہم نے سوچا ہمارے ملک کے خبر دینے والے دوسرے ممالک کی اتنی خبریں دیتے ہیں دیکھیں دوسرے ممالک ہماری کتنی خبریں دیتے ہیں ہمیں مایوسی ہوئی کہ سب ہی صرف اور صرف اپنے ملک کے کام اور کوششیں بتاتے نظر آئے شاز و نادر ہی ہمارے ملک کا نام آتا ہے لیکن ہم اپنے سارے کریڈٹ بھی دوسروں کو دیتے نظر آتے ہیں اپنے ملک کی ترقی کامیابی یا اس میں جو اصلاحات ہورہی ہیں وہ ہم دیکھتے ہی نہیں نہ بتا نا چاہتے ہیں ہم کیسے لوگ ہیں ؟کریں بھی کیا کہ بد قسمتی سے جب بات کرنی ہوتی ہے تو صرف کرپشن ہی موضوع ہوتا ہے اگر ہم نے یہ کیسز جلدی اور انصاف کے ساتھ نمٹا دئے ہوتے تو شاید کچھ اور بھی سننے اور دیکھنے کو ملتا ۔دھیلے کی کرپشن نہ کرنے والوں نے کھربوں بنا لئے اور اب بھی اسی دھڑلے سے بات کرتے ہیں یا بے شرمی تیرا ہی اآسرا ہے ۔ معزرت چاہتی ہوں سخت بات لکھتی نہیں لیکن ان لوگوں کی ہٹ دھرمی اور ان کے جھوٹ اب سہے نہیں جاتے ۔ہم بھی اپنے ملک ہی کے ساتھ بڑے ہوئے اور اسے روتے اور ہنستے دیکھا لیکن لٹُتے نہیں دیکھا تھا ۔وہ بھی دیکھ لیا ۔اور لٹیروں کو بھاگتے بھی دیکھ لیا ۔
نواز صاحب کی والدہ کا انتقال ہو گیا اللہ مغٍفرت فرمائے۔
۔دکھ ہوا کہ پوتی یہاں بھی جھوٹ بولنے سے باز نہ آئیں ،ہم تو ہدایت کی دعا ہی کر سکتے ہیں ۔اللہ ہم سب کو معاف فرمائے اور صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔دین اور دنیا دونوں کی بھلائی نصیب فرمائے آمین













