جنرل (ر) راحیل شریف کو این او سی جاری کرنیکی منظوری دیدی گئی

0
706

حکومت نے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو این او سی جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف اس وقت سعودی عرب میں اسلامی اتحادی فوج کی کمان کر رہے ہیں۔ انہوں نے جنوری 2017ء میں اسلامی اتحاد کی کمان سنبھالی تھی۔

سپریم کورٹ نے حکومت کو ایک ماہ میں این او سی کے حوالے سے فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ سابق اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ راحیل شریف نے کابینہ سے این او سی نہیں حاصل کیا تھا جبکہ سابق سیکرٹری دفاع نے عدالت کو بتایا کہ وزارت دفاع نے راحیل شریف کو این او سی جاری کیا۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے این او سی کا معاملہ وفاقی کابینہ میں لے جانے کی ہدایت کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY