شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جانگ اُن نے کہا ہے کہ امریکاکےصدرٹرمپ سےملنےکےلیےہروقت تیارہوں مگرصبرکاغلط اندازہ نہ لگایا جائے، پابندیاں برقراررکھی گئیں تو متبادل راستہ اپنایاجاسکتاہے۔

سال نوپرامریکی صدرکوایک پیغام میں شمالی کوریا کے سپریم لیڈر نے کہا کہ شمالی کوریاکوایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنےکےاقدامات کاجواب دیا جائے۔

صدرٹرمپ نے شمالی کوریاکےسپریم لیڈرسےفروری میں ملاقات کاامکان ظاہر کیا تھا۔

کم جونگ نےسال نو پر جنوبی کوریاکےصدرکو خط لکھا ہے کہ ہے کہ ان کی جانب سے 2018ء کےاختتام پرجنوبی کوریا کا دورہ نہ کرنے پر اظہار افسوس کیا۔

سپریم لیڈرشمالی کوریا کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریاکےصدرمون جائی ان سے2019ءمیں باربارملنا چاہتا ہوں۔

SHARE

LEAVE A REPLY