شامی شہر السویدا میں تین خود کش حملوں میں کم از کم چالیس افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کے مطابق ان حملوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ اس کے علاوہ سلامتی کے اہلکاروں نے دو خود کش بمباروں کو بم حملے کرنے سے پہلے ہی گولی مار دی۔
شامی اپوزیشن کے مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے تھا۔ السویدا کا شہر شامی دستوں کے کنٹرول میں ہے












