کرونا کیسوں کی تعداد صفر ہونے پردبئی کے دو علاقوں میں لاک ڈائون میں نرمی

0
728

دبئی میں کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی سپریم کمیٹی کے چیئرمین الشیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں کل اتوار کے روز ہونے والےاجلاس میں بتایا گیا کہ دبئی کے علاقوں الرس اور نایف میں کرونا کے مزید کیسز سامنے نہ آنے کے بعد وہاں پر لاک ڈائون میں نرمی کردی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ان دونوں مقامات پر مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے سے رات 10 بجے تک لوگوں کو معمول کے مطابق نقل حرکت کی اجازت ہے تاہم رات دس سے صبح چھ تک دبئی کےدوسرے علاقوں کی طرف ان علاقوں میں بھی لاک ڈائون رہے گا۔

دبئی ڈیسزاسٹر کمیٹی کی طرف سے 31مارچ کو دبئی کے تمام علاقوں میں کرونا کی وبا کے پیش نظر 24 گھنٹوں کے لاک ڈائون کا اعلان کیا تھا۔ نایف اور الراس کے مقامات پر گذشتہ دو روز کے دوران کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا جس کے بعد وہاں پر دن کے اوقات میں لاک ڈائون میں نرمی کی گئیی ہے جب کہ مجموعی طوپر دبئ میں ایک ماہ میں چھ ہزار افراد کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔

دبئی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر سیل کی طرف سے نایف اور الراس سمیت دیگر علاقوں میں مقیم شہریوں سے کہا ہےکہ وہ غیرضروری طورپر گھروں سے نہ نکلیں۔ ان دونوں علاقوں میں لاک ڈائون میں نرمی کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو ان کی اہم نوعیت کی ضروریات پوری کرنے کا موقع مل سکتے مگر شہریوں کا غیرضروری طورپر بازاروں اور سڑکوں پر نکلنا بیماری پھیلانے کا موجب بن سکتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY