برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد بھی افغانستان سے تعاون جاری رہے گا۔
پاکستان کے دورے کے بعد بورس جانسن ایک روزہ دورہ پر افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو کے لیے پیغام لایا ہوں کہ ہماری افغانستان سے مفاہمت جاری رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان فورسز کی ٹریننگ میں مدد بھی جاری رہے گی۔ کوشش ہوگی کہ برطانوی امداد تعلیم کے شعبے میں خرچ کی جائے













