قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے اسلام آباد کے بعد اب لاہور سے بھی ملائیشیا کے لیے پروازوں کا سلسلہ بحال کردیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی پابندیوں کے بعد آج صبح پہلی پرواز لاہور سے کوالالمپور کے لئے روانہ ہوئی، ایک سادہ سی تقریب میں لاہور ایئرپورٹ پر کیک کاٹا گیا اور مسافروں کو پھول پیش کیے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے اسلام آباد سے کوالالمپور کے لئے ہفتہ وار 2 پروازیں پہلے ہی چلا رہی ہیں، وزیر ہوا بازی سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر قومی ایئر لائن اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY