بنگلہ دیشی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش کے روہنگیا پناہ گزین کیمپ، کاکس بازا ر میں لگنے والی آگ تخریب کاری کی سوچی سمجھی کارروائی تھی۔

بنگلہ دیش میں 5 مارچ کو لگنے والی آگ نے 15000 روہنگیا پناہ گزینوں کو بے گھر کر دیا تھا، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

بنگلہ دیش میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے 7 رکنی پینل کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند گروپوں نے کیمپوں پر حاوی ہونے کے لیے آگ لگائی تھی۔

واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ نے کاکس بازار کیمپ کے بنیادی ڈھانچے کے اہم نیٹ ورکس اسکول، طبی کلینکس اور سروس پوائنٹس کو نقصان پہنچایا۔

SHARE

LEAVE A REPLY