کلبھوشن تک قونصلر رسائی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔سرتاج عزیز

0
943

: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا سے متعلق عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے عبوری فیصلے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ پاکستان کو شکست اور بھارت کی جیت ہوئی ہے۔

دفترخارجہ میں پریس بریفنگ کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ آئی سی جے میں پاکستان کی پوزیشن بہت مستحکم ہے۔

سرتاج عزیز کے مطابق عالمی عدالت کے فیصلے میں صرف اتنا کہا گیا کہ جب تک عدالت کلبھوشن یادیو کے کیس کو مکمل طریقے سے نہ سن لے تب تک اسے پھانسی نہ دی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ کلبھوشن عام بھارتی شہری نہیں بلکہ بھارتی نیوی کا افسر ہے۔
انہوں نے عالمی عدالت کے فیصلے سے متعلق مزید بتایا کہ کلبھوشن تک قونصلر رسائی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا، بھارتی میڈیا غلط بیانی سے کام لے رہا ہے۔

عالمی عدالت کے فیصلے پر ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو کیس کی تیاری کے لیے صرف پانچ دن ملے اور اس مدت میں ایڈہاک جج بھیجنا ناممکن تھا تاہم پاکستان پاکستان عالمی عدالت میں ایڈہاک جج بھی بھیجے گا جبکہ پاکستان کی لیگل ٹیم کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

خاور قریشی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ خاور قریشی کو اس کیس میں شامل کیا جائے کیونکہ خاور قریشی نے گذشتہ سال بھی پاکستان کے لیے حیدر آباد فنڈ کیس لڑا تھا جس کے لیے انہیں دفترخارجہ نے ہی بطور وکیل نامزد کیا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں کی جانے والی دہشت گردوں کی کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے اور اسے پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق ہی سزا دی گئی۔
بھارتی حکمت عملی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان میں اپنی کارروائیوں کو چھپانے کے لیے عالمی عدالت کا رخ کیا اور وہ انسانی حقوق کی باتیں کر رہا ہے تاہم پاکستان کلبھوشن کے کردار کو نمایاں کرکے بھارتی عزائم دنیا کے سامنے لے آئے گا۔

اس موقع پر انہوں نے بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو کے بیان کا حوالہ بھی دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت نے آئی سی جے جا کر غلطی کی۔

مارکنڈے کاٹجو نے آئی سی جے میں کلبھوشن کا کیس لے جانے کو سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو مسئلہ کشمیر عالمی عدالت میں لے جانے کا موقع دے دیا۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے خلاف ہندوستان کی درخواست پر عبوری فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ حتمی فیصلہ آنے تک کلبھوشن کو پھانسی نہیں دی جاسکتی۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا کے خلاف دائر بھارتی درخواست پر پاکستانی وکلا کی ٹیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت انصاف کے دائرہ کار میں نہیں آتا اس لیے یہاں کیس نہیں چلایا جاسکتا۔

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وکیل خاور قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت کرمنل کورٹ نہیں ہے اور قومی سلامتی سے متعلق ایسے مقدمات کی سماعت نہیں کرسکتی۔
عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیا اور کہا کہ عالمی عدالت اس معاملے کی سماعت کا اختیار رکھتی ہے۔

اس فیصلے پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘پاکستان عالمی عدالت انصاف کے دائرہ کار کے حوالے سے اعلامیہ جمع کراچکا ہے اور ڈیکلریشن کے تحت قومی سلامتی معاملات پر عالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار تسلیم نہیں کرتے’۔

یاد رہے کہ 3 مارچ 2016 کو حساس اداروں نے بلوچستان کے علاقے ماشکیل سے بھارتی جاسوس اور نیوی کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا تھا۔

‘را’ ایجنٹ کی گرفتاری کے چند روز بعد اس کی ویڈیو بھی سامنے لائی گئی تھی، جس میں کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا تھا کہ اسے 2003 میں خفیہ ایجنسی ‘را’ میں شامل کیا گیا اور وہ اس وقت بھی ہندوستانی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے اور بلوچستان اور کراچی میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہے۔

اس کے بعد گذشتہ ماہ 10 اپریل کو پاکستان کی جاسوسی اور کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنادی گئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY