جنوبی افغان صوبے ہلمند میں ایک خودکش حملے میں کم از کم انتيس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خود کش حملہ آور نے بارود سے لدی اپنی کار ایک بینک کے باہر کھڑے فوجیوں اور شہريوں کے درمیان لا کر اڑا دی۔

یہ حملہ ہلمند صوبے کے دارالحکومت لشکر گاہ میں واقع کابل بینک کے باہر کیا گیا۔ مقامی پولیس کے سربراہ کے مطابق اس حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بینک کے باہر فوجیوں کے علاوہ شہریوں کی ایک بڑی تعداد عیدالفطر کے تہوار سے قبل اپنی تنخواہیں وصول کرنے کے لیے جمع تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY