لاہور: مریم نواز کی ریلی، اچھرہ، گوالمنڈی اور لوہاری تھانے میں مقدمات درج

0
665

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے ریلی نکالنے جانے پر اچھرہ، گوالمنڈی اور لوہاری تھانے میں مقدمات درج کر لئے گئے۔ جس میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، روڈ بلاک، اشتعال انگیز تقاریر کی دفعات شامل ہیں۔

سیکڑوں لیگی کارکنوں کو مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے الزام میں مریم نواز نے جس ہوٹل میں کھانا کھایا اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یاد رہے گزشہ روز مینار پاکستان جلسے میں عوام کو شرکت کی دعوت دینے کی مناسبت سے پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کی قیادت میں گجومتہ سے داتا دربار تک ریلی نکالی گئی تھی۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور اب پاکستان پر مسلط کی گئی حکومت کو گرانے جارہا ہے، جلسہ تو ابھی اتوار کو ہے، لاہور نے قدم قدم پر جلسے کردیئے۔

مریم نواز نے لوہاری گیٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے مجھے کہا کہ تم نےخود جاکر لاہوریوں کو جلسے کی دعوت دینی ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ نوازشریف کے مخالفین انہیں لاہور کا طعنہ دیتے ہیں، جب لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے، 13 دسمبر کو لاہور بولےگا، ووٹ چورو، جان چھوڑو۔

مریم نواز نے کہا کہ انھوں نے آپ کے لیڈران کو بدنام کرنےکی کوئی کسر نہیں چھوڑی، سلیکٹرز اور سلیکٹڈ کی سرتوڑ کوشش کے باوجود پاکستان میں نوازشریف کی آواز موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوکہتا تھا میں این آر او نہیں دوں گا آج وہ نوازشریف سے این آر او مانگ رہا ہے، لاہور والو! آخری فیصلہ ہونا ہے، اس حکومت کو گھر جانا ہے، ان کوآخری دھکا لگانے کے لیے13 دسمبر کو جلسےمیں آنا ہے، اس جعلی، نالائق اور ووٹ چور حکومت کو رخصت کرنے آنا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY