وزیر اعظم نواز شریف کے این اے 120 کیلئے کاغذات نامزدگی کے ساتھ، پاسپورٹ اور تمام سفری تفصیلات لف ہیں جن میں یو اے ای کے اقامہ اور کیپیٹل ایف زیڈ ای کی چیئرمین شپ کا بھی اندراج ہے۔ نواز شریف کے پاسپورٹ پر اقامہ 4 جون 2012ء کو لگایا گیا جو 5 جون 2015ء کو ختم ہوا۔
وزیر اعظم کے وکیل خواجہ حارث نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف پر یو اے ای کا اقامہ اور ایف زیڈ ای کمپنی میں ملازمت چھپانے کا الزام جھوٹا ہے، کاغذات نامزدگی کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ میں اقامہ اور ملازمت کی تفصیلات کا عکس موجود ہے۔ فارم میں اقامہ اور ملازمت کا کالم ہی نہیں تھا اس لئے الگ سے نہیں لکھا گیا۔













